اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ نیب کے کیس ان وزرا پر بننے چاہیے جنہوں نے انرجی کے شعبے کو تباہ کر دیا،
ہمیں کیسوں کی فکر نہیں، پہلے بھی بھگتے آئندہ بھی بھگت لیں گے، حکومتی نالائقی کی وجہ سے کراچی کی پوری انڈسٹری بند ہے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کو وزرا کی کرپشن نظر نہیں آتی ؟ حکومتی نالائقی کے باعث کراچی کی انڈسٹری بند ہے،
60 فیصد بجلی کے منصوبے نواز شریف کے لگائے ہوئے ہیں، 40 فیصد بجلی ایل این جی سے پیدا ہو رہی ہے، ایل این جی نہیں خریدیں گے تو بجلی بند ہو جائے گی۔