آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب نے پولیس ہائی وے پٹرولنگ وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی

لاہور:انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی نے ڈیرہ غازی خان میں پولیس ہائی وے پٹرولنگ وین پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ،پی ایچ پی،ڈی جی خان سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔فائرنگ کے واقعہ میں زخمی ہونے والے تین اہلکاروں کو بہترین طبی علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔
آئی جی پنجاب نے کہاکہ فائرنگ کرنے والے افراد کے خلاف فی الفور قانون کے مطابق کاروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے۔