کراچی (لاہورنامہ)ملکہ ترنم نور جہاں اور پھر فریدہ خانم کی گائی ہوئی سریلی غزل دل جلانے کی بات کرتے ہو کو اب گنگنا دیا ہے .
پاپ آئی کون عاطف اسلم نے اپنی مدھر اور رسیلی آواز میں۔ چند ہی گھنٹوں میں اس غزل کو سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی مل گئی ہے ۔ہمیشہ کی طرح عاطف اسلم نے دل کو چھو لینے والی گلوکاری دکھائی ہے۔
ایک ایسی غزل جو ملکہ ترنم نور جہاں اور فریدہ خانم نے گائی۔ عاطف اسلم کے انداز گلوکاری میں جیسے اس میں نئے رنگ بھر دیے گئے۔ سوشل میڈیا پراس جلترنگ کرتے غزل کو ہر کوئی پسندیدگی کی نگاہ سے سن اور دیکھ رہا ہے ۔