عظمی بخاری

معافی نہیں مانگوں گی ،آٹے ،چینی کے کردار پر عثمان بزدار کو جواب دینا ہوگا،عظمی بخاری

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی کے نوٹس پر معافی نہیں مانگوں گی ،آٹے چینی کے کردار پر عثمان بزدار کو جواب دینا ہوگا،

سانحہ ساہیوال حکومت کے پرسو نہ کرنے پر ملزمان بری ہوئے، بار بار مقتولین کے خاندان پر پٹیشن دائر کیں قوم جاننا چاہتی ہے فائرنگ سامنے سے ہوئی تو اوپر سے گولیاں کیسے لگیں؟پنجاب کا ایک ارسطو سانحہ ماڈل ٹائون پر بھاشن دیتاہے،تین سال سے ماڈل ٹائون کیس پر اس حکومت نے کیا کیا؟

عثمان بزدار نے عمران خان کے سامنے پنجاب کو سرنڈر کر دیاہے،عثمان بزدار وفاق سے پنجاب کے حصے کا بجٹ تک لینے کی صلاحیت نہیں رکھتے،حمزہ شہباز کا کیس پہلے ہی نیب میں زیرتفتیش اور جیل میں رہ چکے اب ایف آئی اے کیوں بلا رہاہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا چینی پرکمیشن اس لئے بنا کہ چینی کی قیمت میں اضافہ کیسے ہوا ، شریف فیملی اور حمزہ شہباز کی شوگر ملیں بند ہیں لیکن حکومتی ملوں کی چینی ایک سو دس روپے تک بڑھائی، خسرو بختیار، اور ترین کا چینی کمیشن میں ہاتھ ہے وزیر تجارت نے شوگر ملزمالکان کو سبسڈی دے کر دوبارہ منگوائی،

جہانگیر ترین شوگر مافیا کا مرکزی کردار تھا اس کے بارے کہاکہ گرفتاری کی ضرورت نہیں ہے ، بجٹ سے پہلے جہانگیر ترین کو این آر او اور کلین چٹ دی گئی، آج حکومت بجٹ پاس کروانے پر بغلیں بجا رہے ہیں اپوزیشن نے مخالفت کرنی تھی پاس نہیں کرنا تھا،جس طرح عمران خان اورقاسم سوری کو بھاگ کر گنتی کیلئے آنا پڑاسب نے دیکھا،

پرویزخٹک طارق بشیر چیمہ کے کندھے پر ہاتھ رکھ کے پوچھتے ہیں آپ لوگ کہاں ہیں؟۔انہوں نے مزید کہاحکومت سیاسی مخالفین کا میڈیا ٹرائل کررہی ہے، چھپن کمپنیوں کا بڑا شور تھا لیکن تبدیلی سرکار نے لکھ کر دیا اس میں کوئی مسئلہ نہیں ، ہم قانون کے سامنے سرنڈر کررہے ہیں ان کو کون پوچھے گا سانحہ ساہیوال پر قاضی فائز عیسی نے پوچھا کہ پنجاب حکومت نے اپنا کردار ادا کیوں نہیں کیا،.