رانا تنویرناراض

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے آپ لوگوں کی تسلی ہوگئی؟رانا تنویرناراض

لاہور( لاہورنامہ)مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما رانا تنویر حسین ٹی وی کے پروگرام کے دوران میزبان کے سوال پر ناراض ہو کر پروگرام ادھورا چھوڑ کرچلے گئے۔

پروگرام کے دوران اینکر نے لیگی رہنما رانا تنویرحسین سے سوال کیا قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے آپ لوگوں کی تسلی ہوگئی؟۔ جس پر رانا تنویر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے تسلی کا لفظ کیوں استعمال کیا،

آپ بات کو کیا رنگ دے رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وقت کی ضرورت تھی ہماری تسلی نہیں تھی، تسلی کا لفظ ہمارے لیے غلط استعمال کیا جارہا ہے۔