لاہور (لاہورنامہ) پاکستان ریلوے عید الاضحیٰ کے موقع پر خصوصی ٹرینیں چلائے گی جس کیلئے اقدامات شروع کردیئے گئے .
جبکہ عید کے رش کے پیش نظر عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے دیگر ٹرینوں کیساتھ اضافی بوگیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے زرائع کے مطابق پاکستان ریلوے عید الاضحی کے موقع پر خصوصی ٹرینوں کا آغاز 18 جولائی سے کرئے گا.
جن میں کراچی’ لاہور’ راولپنڈی’ کوئٹہ’ پشاور سے خصوصی ٹرینیں چلیں گئیں اور فیصل آباد’ ملتان، سرگودھا جھنگ سمیت دیگر شہریوں کے لئے جاری مختلف ٹرینوں میں تین سے پانچ مزید بوگیوں کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔