اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہاہے کہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35گنا زیادہ بڑا انڈسٹرئیل زون ہے، چینی سرمایہ کاری ایک ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرینگے ،
بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہو۔وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے جنوبی بلوچستان پیکیج کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ نارتھ فری زون گوادر کے پہلے زون سے 35گنا زیادہ بڑا انڈسٹرئیل زون ہے۔
انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم نے نومبر نے اس علاقے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا،وزیرِ اعظم نے دورہ گوادر کے دوران بلوچستان پیکیج کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہاکہ چھ سو ارب روپے سے زائد کے جنوبی بلوچستان پیکیج سے 53منصوبے اس سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نوجوانوں کو انٹرنیٹ کی جدید سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے کل 1200ارب کے منصوبے ہیں۔اسد عمر نے کہاکہ بلوچستان میں اس پیمانے پر ترقیاتی کام پاکستان کی تاریخ میں پہلے نہیں ہوا۔
اسد عمر نے کہاکہ ترقیاتی کام بلوچستان حکومت کی شراکت سے کیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ جیسا کام وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہورہا ہے ویسا پہلے کبھی نہیں ہوا.