لاہور: صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرزہسپتال اورماں وبچہ ہسپتال شیخوپورہ اچانک پہنچ گئیں۔دورہ کے موقع پرصوبائی وزیرصحت پنجاب کے ہمراہ صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ میاں خالدمحمودبھی تھے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیوشیخوپورہ ڈاکٹرسہیل خضراورسی اوشیخوپورہ ڈاکٹرمنیربھی ہسپتال میں موجودتھے۔
صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے صوبائی وزیرڈیزاسٹرمینجمنٹ کے ہمراہ ہسپتال میں ایمرجنسی، لیبرروم اور آپریشن تھیٹرمیں صفائی ستھرائی وطبی سہولیات کاجائزہ لیا۔ ڈاکٹرزہسپتالوں میں مریضوں ولواحقین کیلئے آسانیاں پیداکرکے محکمہ کیلئے عزت کاباعث بنیں۔ گذشتہ چھ ماہ کے دوران شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی سہولت کی خاطرچارسوڈاکٹرزتعینات کئے گئے ہیں۔
صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ ہسپتالوں میں صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اورمریضوں کوطبی سہولیات کی عدم دستیابی پرڈاکٹرز سیدھاگھرجائیں گے۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں کے ڈاکٹرزکواپنی کارکردگی بہترکرنے کی وارننگ دی جارہی ہے۔شیخوپورہ کے ہسپتالوں میں مریضوں ولواحقین کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کسراٹھانہ رکھی جائے۔
صوبائی وزیر صحت کا ہسپتالوں میں مریضوں کے مسائل کے فوری حل کیلئے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس پر برہمی کا اظہار اورفوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت۔ ہسپتالوں میں بہترین طبی سہولیات مریضوں کاحق اورطبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بناناڈاکٹرزکی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتالوں میں مریضوں ولواحقین کوکسی قسم کی بھی شکایت کیلئے فوری ہیلپ لائن پررابطہ کرنے کی ہدایت کی۔
٭٭٭٭٭