لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کا حقیقی سفیر ہونے کا بھرپور مظاہرہ کر رہے ہیں.
وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے اجلاس سے لے کر اب تک ہر پلیٹ فارم پر کشمیریوں کے لیے آواز بلند کی مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے اپنے ادوارِ حکومت میں کشمیر کے لئے کچھ نہیں کیا وزیراعظم عمران خان کشمیر کی جنگ حقیقی معنوں میں لڑ رہے ہیں.
قوم جانتی ہے کہ سابق حکمرانوں نے کشمیر کا سوداکرنے کی مذموم کوشش کی، سابق ادوار میں تنازعہ کشمیر کی بجائے ذاتی تعلقات کو پرموٹ کیا گیا، پاکستان کے سند یافتہ جعلساز الیکشن میں کشمیر کے جعلی وکیل بن کر عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر پر جرات مندانہ موقف اپنایا۔