شاہد خاقان عباسی

نہ نیب سے گھبراتا ہوں اور نہ ہی مقدمات سے گھبراتا ہوں ، شاہد خاقان عباسی

کراچی(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ نہ نیب سے گھبراتے ہیں ، نہ مقدمات سے گھبراتے ہیں، ای سی سی کے فیصلوں کے مطابق حکومت کے خلاف 20 کیس بنتے ہیں، وزرا منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، صفائیاں دیتے پھر رہے ہیں۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جو وزراء کہتے تھے ہم نے انہیں پکڑا ہے وہ منہ چھپاتے پھر رہے ہیں، کرپٹ تو حکومت میں بیٹھے ہیں کتنے وزیروں کو نکالا گیا ہے۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایم ڈی پی ایس او کی تقرری کا دو سال سے کیس چل رہا ہے،اگر ججمنٹ پڑھ لی جائے تو شاید چیئرمین نیب کو شرم آجائے، ہم نہ نیب سے گھبراتے ہیں نہ کیسوِں سے گھبراتے ہیں۔

رہنما نون لیگ نے سوال کیا کہ ملک میں بجلی اور گیس کی قلت کا ذمہ دار کون ہے؟ای سی سی کے فیصلوں کیمطابق حکومت کے خلاف 20 کیسز بنتے ہیں۔شاہد خاقان نے کہا کہ چیئرمین نیب بتا دیں وہ کس کے غلام ہیں؟ وزیراعظم تو دعویٰ کرتے تھے وہ سب کے خلاف کارروائی کرتے ہیں۔