آزاد کشمیر

گلگت بلتستان کی طرح پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کریگی

لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی طرح پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔

عثمان بزدار نے آزاد کشمیر میں انتخابی مہم کے دوران اپوزیشن عناصر کی جانب سے نازیبا اور گھٹیا زبان استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات سے عاری زبان استعمال کر کے اپوزیشن عناصر نے اپنی ذہنی پسماندگی کا مظاہر ہ کیا ہے،

ناکام جلسوں کے بعد یہ ٹولہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر کے مایوس چہرے ان کی فرسٹریشن کو ظاہر کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے جس طرح کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے ،تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

وزیراعظم عمران خان اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، کشمیری عوام الیکشن کے روز بلے پر مہر لگا کر وزیراعظم عمران خان سے اپنی محبت کا اظہار کریں گے۔