لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ حکومتی وزیر کا نوازشریف اور ذوالفقار بھٹو کے بارے میں بیان شرمناک ہے۔
علی امین نے شرمناک بیان عمران خان کے کہنے پر دیا ہے۔بنی گالہ اور وزیراعظم ہاﺅس میں ہر ہفتے وزراءاور ترجمانوں کو اپنی زبانیں مزید لمبی کرنے کا لیکچر دیا جاتا ہے۔پی ٹی آئی اور گالم گلوچ اور بدتمیزی کی جماعت بن چکی ہے۔
پی ٹی آئی میں سمجھدار اور عزت دار لوگ آج سائیڈ لائن ہیں۔پی ٹی آئی اس وقت چند پیراشوٹرز کے قبضے میں ہے۔ملک بھر سے لوٹے جمع کرکے بدنام زمانہ فلم ریلیز کی جارہی ہے جو ہر بار ناکام ہو رہی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا جس شخص کی جتنی لمبی زبان ہے اس کو اتنا بڑا عہدہ دیا گیا ہے۔عمران خان کے کہنے پر حکومتی وزراءاپوزیشن جماعتوں کی لیڈر شپ پر کیچڑ اچھالتے ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں ایسی گھٹیان حکومت نہیں آئی جتنی ذلیل یہ حکومت ہورہی ہے۔جس جماعت کا چیئر مین خود اپوزیشن کی خواتین کے متعلق بہودہ الفاظ استعمال کرے تو اس کے چیلے بھی ایسی شرمناک گفتگو کرینگے۔