اسلام آباد(لاہورنامہ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اہم مسئلہ ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔
بدھ کووزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یوم آبادی کی تقریب سے خطاب کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اہم مسئلہ ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ حکومت آبادی کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ہفتہ آبادی منا رہی ہے۔ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے۔ سالانہ شرح افزائش کے لحاظ سے پاکستان خطے میں سر فہرست ہے۔انہوں نے کہا کہ آبادی میں سالانہ 30 لاکھ سے زائد کا اضافہ ہو رہا ہے، آبادی میں اضافے کے ملک پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں،
اس امر نے ماں اور بچے کی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کیے ہیں۔ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ آبادی میں اضافے سے توانائی اور ماحولیاتی وسائل پر دبا بڑھا ہے، حکومت نے آبادی کے ایجنڈے کو ترجیحات میں شامل کیا ہے۔
حکومت خاندانی منصوبہ بندی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت آبادی کے پھیلا اور وسائل میں توازن لانا چاہتی ہے، بڑھتی آبادی کے مسئلے پر قابو پانے کے لیے ہر شہری کو کردار ادا کرنا ہوگا۔