لاہور(لاہورنامہ) آفیشل سپوکس پرسن چیف منسٹر و رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اس سے دھاندلی کے الزامات ، امکانات اور خدشات کافی حد تک ختم ہو سکتے ہیں الیکٹرانک ووٹنگ مشین دھاندلی ختم کر دے گی وزیر اعظم عمران خان ملک میں الیکٹرانک ووٹنگ سسٹم لانے کے لیے کوشاں ہیں تاکہ دھاندلی کے روایتی الزامات سے مستقل جان چھڑا لی جائے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایسا الیکشن کرنے کے خواہاں ہیں کہ ہر کوئی جماعت قبول کرے حالانکہ ماضی میں ایسی کاوش کبھی نہیں ہوئی ۔“ حکومت اتفاق رائے سے معاملات طے کرتے گی تاکہ اعتراض کی گنجائش نہ رہے اس سلسلے میں فنی خرابیوں اور دیگر ممکنہ خدشات کو بھی ہر صورت مدنظر رکھتے ہوئے پالیسی بنانا بنائے جائے گی