آزاد کشمیر

معیشت مضبوط ہورہی ہے، کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، عثمان بزدار

لاہور(لاہورنامہ ) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں شب و روزمحنت کی بدولت پاکستان معاشی لحاظ سےٹیک آف کرچکا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ معیشت مضبوط ہورہی ہے، اور کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آئی ہے، مشکل صورتحال سے نکل آئے ہیں۔ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےمعیشت زوال پذیررہی۔ ماضی کی حکومتوں نےعوام کےاصل مسائل سے چشم پوشی کی ۔

انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان اورانکی ٹیم نے معیشت کودرست کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔ ملک وقوم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے مثبت اثرات سامنےآناشروع ہوگئے ہیں۔ عوامی خدمت کاشروع ہونے والا سفر رکے گا نہیں ،چلتا رہے گا۔