فیصل آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بھارت نوازی پر مریم صفدر سے سوالا ت کے جواب مانگتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر بتائے ایک تقریب میں 25مرتبہ عمران خان کا نام تو لیتی ہیں ،
اپنے چچا مودی اور آر ایس ایس کا نام لیتے ہوئے کیوں زبان کانپتی ہے؟، مریم حریت قیادت کی گرفتاری،مقبوضہ کشمیرکی آئینی حیثیت کی تبدیلی اور مظالم پر کیوں خاموش ہے؟ اگر مریم صفدر کو کشمیر کی بیٹی بننے کا اتنا ہی شوق ہے تو پھر آموں اور ساڑھیوں کے تحفوں کو بھولنا پڑیگا،مریم کا ایک روپ نہیں،
جب لاڑکانہ جاتیں ہیں تو بختاور اور آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتیں ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل کشمیر میں کشمیر کیی بیٹی بنی ہوئیں ہیں،
پاکستان میں اب بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہیں، حکومت عوام پر ان قیمتوں کا بوجھ کم سے کم کرنے کے لئے اپنے محصولات میں کمی لارہی ہے، پیٹرولیم لیوی صفر اور سیلز ٹیکس کو 15روپے سے کم کر کے 11روپے کر دیا گیا ہے،اپوزیشن کو چیلنج ہے کہ وہ سامنے آکر بتائے کہ پیٹرولیم پر کہاں ٹیکس بڑھایا ہے۔
وہ ہفتہ کو سرکٹ ہاؤس پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ جنوری تا جولائی 2021 پیٹرول کی قیمتیں تیزی سے بڑھ رہیں ہیں،34ڈالر سے 70تا 75ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا، موجودہ حکومت پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے اپنے محصولات میں کمی کر رہی ہے،پیٹرولیم لیوی میں بتدریج کمی کی جارہی ہے،
ن لیگ حکومت نے اپنے دور میں کبھی بھی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کمی نہیں کی، عمران خان کی ہدایات پر حکومت نے عوام پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بڑھتا ہوا بوجھ عوام پر کم سے کم ڈالنے کے لئے پیٹرولیم لیوی صفر کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس میں بھی کمی کی گئی، سیلز ٹیکس 16روپے سے کم کر کے 11روپے پر لے آئے ہیں، اپوزیشن کا یہ پروپیگنڈا کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسڑ بڑھا رہی ہے اس میں کوئی صداقت نہیں ہے، اپوزیشن کو کھلا چیلنج ہے کہ وہ آئے اور بتائے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر کون سے ٹیکس بڑھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر سے کچھ سوالات پوچھنا چاہتا ہوں، مریم کو تو جھوٹ کے سرٹیفکیٹس مل چکے ہیں،وہ کہتی تھی کہ لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ہے،جب کیلبری فاؤنٹ بنا ہی نہیں تھا اس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ تیار کی گئی، لندن میں بیٹھے ہوئے نواز شریف کی تصویر فوٹو شاپ کے ذریعے کشمیر موجودگی کا دعوی بھی مریم نے ہی کیا تھا جب جعلسازی پکڑی گئی تو پھر انھیں تصویر اور ٹویٹ،دونوں ڈیلیٹ کرنے پڑے۔
انہوں نے کہا کہ مریم صفدر نے کشمیر میں بہت تقاریر کیں ان کی ایک تقریر سنی جس میں 25مرتبہ عمران خان کا نام لیا، مریم بتایئے مودی کا نام لینے سے کیوں ان کی زبانیں کانپ رہیں ہیں۔کشمیر کی بیٹی ہونے کا دعوی کرنے والی مریم بتائے کہ کیوں اپنے چچامودی کے کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم، مقبوضہ کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے پر آواز نہیں اٹھا رہیں، مریم مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اور غیر آئینی لاک ڈاؤن کی کیوں مذمت نہیں کررہیں۔
حریت راہنماؤں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے،مریم صفدر کیوں اس بات پر مودی کو کیوں نہیں للکاررہی، کیوں مریم کے منہ سے آر ایس ایس کا نام نکل رہا، ان سوالات کے جوابات درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر کشمیر کی بیٹی بننے کا شوق ہے تو ساڑھیوں اور آموں کے تحفوں کو بھولنا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ ان کا بھی کوئی ایک روپ نہیں، جب لاڑکانہ جاتیں ہیں تو بختاور اور آصفہ کی طرح زرداری کی بیٹی بن جاتیں ہیں،گلگت بلتستان میں ان کی، پنجاب میں ان کی اور آج کل کشمیر میں کشمیر کیی بیٹی بنی ہوئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں آر ایس ایس کے نظریات حائل ہیں،
مودی آر ایس ایس نظریے کے تاحیات حامی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے نواز کو اداروں نے نکالا، ایسا ہرگز نہیں ہے،نواز شریف نے تو کرپشن،منی لانڈرنگ کی اور جعلی اکاؤنٹس بنائے، حسن اور حسین نواز نے قوم کے لوٹے ہوئے پیسے سے جائیدادیں بنا رہے ہیں، پورے شریف خاندان کویہ اعزاز حاصل ہے کہ یہ بھگوڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس عدالت نے نواز شریف کو طبی بنیادوں پر 8ہفتے کے لئے ضمانت دی تھی،اسی عدالت نے بار بار طلبی پر عدم حاضر ہونے پر اشتہاری قرار دیا اور اب انہی عدالتوں نے نواز شریف کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں مسترد کرتے ہوئے سزائیں بحال کر دیں ہیں، نواز شریف آئیں اور سزائیں پوری کریں۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے ہماری کیا اپوزیشن کرنی ہے یہ تو آپس میں ایک دوسرے کی اپوزیشن بنے ہوئے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر شخص کا اظہار رائے کا اپنا طریقہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے گذشتہ روز کے اجلاس میں کامیاب پاکستان پروگرام کی منظوری دی گئی ہے،
40تا 60لاکھ خاندانوں کو غربت سے اوپر اٹھانے جارہے ہیں، آنے والے سالوں میں اس پروگرام پر 1600ارب خرچ ہونگے، پسے ہوئے طبقات کو 5لاکھ روپے بلاسود قرض ، گھر بنانے کے لئے 20لاکھ روپے کا بلاسود قرض، کسان کے لئے ہر فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے کا بلاسود قرض دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 4900یوٹیلٹی سٹور ہیں جہاں ایک سال کے اندر تاریخ کی سب سے ذیادہ سبسڈی 25ارب دی ہے،جنوری 20تا جون 2021تک 30ارب کی سبسڈی دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کی قیمتوں اور یوٹیلٹی سٹور میں اب بھی 15تا20فیصد فرق ہے،
حکومت ہر ماہ دو ارب سبسڈی دے رہی تھی،اب سبسڈی کو ریشنلائز کیا گیا ہے، اب ہم ٹارگٹڈ سبسڈی متعارف کررہے ہیں، سبسڈی صرف پسے ہوئے، کمزور طبقات کو مل سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ، ٹرمپ سے ملاقات، او آئی سی سمیت ہر فورم پر عمران خان نے کشمیریوں کا وکیل اور دلیر سفیر بن کر کشمیر کا مقدمہ لڑا اور اس مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کیا،
آج مغربی میڈیا مودی کے آر ایس ایس نظریے پر لکھ رہا ہے تو اسکا کریڈٹ بھی عمران خان کو جاتا ہے۔