علی ظفر

علی ظفر نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا

کراچی(لاہورنامہ)پاکستان کے معروف اور عالمی شہرت یافتہ گلو کار اور اداکار علی ظفر نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے نئے پراجیکٹ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف گلوکار علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پراجیکٹ کی تیاری کے دوران لی گئی تصویرشئیر کی ۔

گلوکار و اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سب تیار ہوجاو کیونکہ ایک اور دھماکے دار آئٹم آنے والا ہے۔

انسٹاگر ام پر شیئر کی گئی پوسٹ کا مطابق علی ظفر کا نیا گانا عید الاضحی نے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔