فواد چوہدری

فواد چوہدری کا اپوزیشن کو اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرنے کا مشورہ

اسلام آباد(لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے۔

پیر کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی عام آدمی کے وزیراعظم عمران خان پرغیرمتزلزل اعتماد کا اظہار ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ اپوزیشن اپنی قیادت اور سیاست دونوں پر نظرثانی کرے، آصف زرداری اور نواز شریف کو لوگ قبول کرنے کو تیار نہیں، متبادل قیادت کا وقت ہے محب سے ملاقاتیں کرنے والوں کا کوئی مستقبل نہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے واضح کامیابی حاصل کی ہے۔ پیپلز پارٹی دوسرے جبکہ مسلم لیگ (ن) تیسرے نمبر پر رہی۔