عظمی بخاری

پاکستان میں 25جولائی کوووٹ چوروں کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا،عظمی بخاری

لاہور (لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 25جولائی پاکستان کی تاریخ میں اب مستند "ووٹ چوروں” کے دن کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ آزاد کشمیر میں پولیس،الیکشن عملہ ،ٹیچرز اور دیگر انتظامہ خصوصی پنجاب سے بھیجی گئی۔پنجاب کی 9سیٹوں کیلئے بزدار حکومت نے اپنی مشینری کا کھل کے استعمال کیا،زیادہ سیٹیں 45،50اور 55ووٹوں کے فرق سے جیتی ہیں۔

عثمان بزدار کے معاون خصوصی تنویر الیاس جن کو اب وزیراعظم بنانے کی تیاریاں ہو رہی ہیں،تنویر الیاس نے پنجاب کے وسائل کو بھرپور انداز میں استعمال کیا۔

انہوں نے کہاکہ پنجاب کی سیٹیں لوٹوں اور مقامی انتظامیہ کے مدد سے جیتی گئی ہیں۔ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنرزبھی پی ٹی آئی کو ووٹ ڈلوانے کیلئے سرگرم رہے۔

حیرت انگیز بات ہے ریاست کے ملازم شخصیات کے ذاتی نوکر کیسے بن جاتے ہیں۔تین سال سے پاکستانی نئے پاکستان کو بھگت رہے ہیں،اب وہی مزے آزاد کشمیر کے عوام بھی نیا کشمیر کی صورت میں بھگتیں گے۔