فواد چوہدری

پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سالہ جشن میں 5 پاکستانی فلموں کی نمائش بھی شامل ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد (لاہورنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سالہ جشن میں پانچ پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش بھی شامل ہے۔

فواد چوہدری نے کہاکہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سالہ جشن میں پانچ پاکستانی فلموں کی بیجنگ میں نمائش بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہاں موجود فلم میکرز بین الاقوامی سامعین کیلئے مواد تیار کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ آپ کی فلم دنیا کو دکھانے کیلئے وزارت اطلاعات آپ کے ساتھ شراکت داری کریگی۔