سرگودھا(لاہورنامہ)متحدہ علماء بورڈ کے چیئرمین و نمائندہ خصوصی وزیراعظم پاکستان مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطی چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے ڈویڑنل و ضلعی امن کمیٹیوں کے اجلاس کے اختتام پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر کے علماء کرام اورانتظامیہ سے ملاقات کی ہے جنہوں نے اعلان کیا ہے کہ شر پھیلانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر اپنے نظریات دوسروں پر مسلط کرناغیر اسلامی عمل ہے،آئین، قانون اور مذہب نے جو آزادی دے رکھی ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ محرم الحرام انشاء اللہ امن و امان سے گزرے گا اور ملک میں سازشیں کرنے والے ناکام ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان کی انتشار پھیلانے کی تمام کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا فتنہ پھیلانے کے لئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں یکساں تعلیمی نصاب نافذکر دیا گیا ہے، اگلے مرحلہ میں پورے ملک میں نصاب نافذکیا جائیگا۔
انہو ں نے واضح کیا کہ حکومت مدارس کے نصاب میں مداخلت نہیں کرے گی تاہم تما م مدارس کو پا بند بنایا گیا ہے کہ وہ ایف اے تک تعلیم ضرور دینگے۔