حناپرویز بٹ

کورونا کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل ، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ) کورونا کی آڑ میں مسلم لیگ(ن)کا مرکزی سیکرٹریٹ سیل کرنے کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔

مسلم لیگ(ن)کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار دا دکے متن میں کہاگیا ہے کہ یہ ایوان مسلم لیگ(ن)کا ماڈل ٹاون میں پارٹی سیکرٹریٹ سیل کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔پنجاب حکومت نے کورونا کی آڑ میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کا دفتر سیل کیا ہے۔

وزیراعلی ہائوس،شاپنگ مالز،شادی ہالز اور تمام مارکیٹس کھلی ہیں۔مسلم لیگ(ن)کے سیکرٹریٹ میں کورونا کے پیش نظر سیاسی سرگرمیاں پہلے ہی محدود کردی گئی تھی،ایسے حالات میں مسلم لیگ(ن)کا سیکرٹریٹ سیل کرنا انتقامی سیاست کا واضع ثبوت ہے۔