فردوس عاشق اعوان

لیگی ترجمانوں ،مریم نواز کے بیانیے کو ناکام بنانے کا ٹاسک بخوبی نبھایا، فردوس عاشق اعوان

لاہور( لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے مجھے پنجاب میں مختلف سیاسی جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ کی خواتین ترجمانوں اور مریم نواز کے بیانیے کو ناکام بنانے کا ٹاسک دیا گیا تھا جسے میں نے بخوبی نبھایا،

مجھے تحریک انصاف میں لانے والے جہانگیرترین ہیں اور میں اس بات کے حق میں نہیں ہوں کہ حکومت کے لیے کوئی مشکل کھڑی ہو لہٰذاجب سے یہ گروپ بنا ہے میری کوشش ہے کہ میں مفاہمت کی بات کروں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں صرف عمران خان کا بیانیہ چلے گا پارٹی کے اندر پارٹی بنانے کی گنجائش نہیں ہے۔انہوںنے کہا کہ کچھ لوگ جہانگیر ترین کے کندھے پر بندوق رکھ کر غیر مطالبات منوانا چاہتے تھے لیکن عمران خان کو کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا۔