بلاول بھٹو زرداری, نگر

گلگت بلتستان کے حلقہ 04 نگر 01 کے انتخابی نتائج نا منطور، بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد (لاہورنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کے حلقہ 04 نگر 01 کے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا۔

بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ پی ٹی آئی نے نگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے خلاف بدترین دھاندلی کی جس کا فائدہ تیسری جماعت کو ہوا، پاکستان پیپلزپارٹی کو روکنے کے لئے تمام سرکاری مشینری کو استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ نگر پاکستان پیپلزپارٹی کا گڑھ ہے، منظم دھاندلی سے جیالے امیدوار کو ہرایا گیا۔ انہوں نے کہاکہ گلگت بلتستان میں سب سے زیادہ ووٹ لینے والی پاکستان پیپلزپارٹی کو چند سیٹوں تک محدود کرنے سے حقائق نہیں بدلے جاسکتے،پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کی حقیقی آواز ہے،نگر کے عوام کا ووٹ چوری کیا گیا، عوام اپنے ووٹ کے حق پر ڈاکے کو کسی صورت منظور نہیں کریں گے۔