اسلام آباد (لاہورنامہ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا کی دوسری خوراک سے متعلق اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے ۔
ٹوئٹر پر جاری بیان میں ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا ویکسین کی دوسری خوراک کم از کم وقت پورا ہونے کے بعد لگوائی جاسکتی ہے لہٰذا شہریوں کو ویکسین کی دوسری خوراک کے لیے 1166 سے ایم ایس ایم کا انتظار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کے مطابق سائنو فارم کی دوسری خوراک تین ہفتے بعد لگواسکتے ہیں ،سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک 4 ہفتے بعد لگوائی جاسکتی ہے۔ جبکہ ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراک کا ٹائم 84 دن کے بعد تھا.