میاں کامران سیف

کامیاب جوان پروگرام سے کاروبار کیلئے 15ارب روپے کی تقسیم خوش آئندہے، میاں کامران سیف

لاہور(لاہورنامہ) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے کامیاب جوان پروگرام کے تحت کاروبار کیلئے13ہزار افراد میں 15ارب روپے کی تقسیم کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب بزنس ماڈل کے ذریعے نوجوان کاروبار کیلئے بڑا قرض حاصل کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے سے قبل پونے دو لاکھ نوجوانوں کو جدید کورسز میں تربیت دی جاچکی ہے تاکہ نوجوان تربیت حاصل کرکے اپنا علیحدہ کاروبار شروع کرسکیں .

میاں کامران سیف نے کہا کہ کہ نوجوانوں کونئے کاروبارکیلئے کاروبار ی قرضوں کی حدڈھائی کروڑ تک بڑھانے سے ملک بھر میں نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا، پڑھے لکھے نوجوانوں کا صنعتی شعبہ میں خدمات سرانجام دینے سے صنعتی شعبہ میں جدت اور نئے نئے آئیڈیاز سامنے آئیں گے .

جس سے صنعتیں ترقی کرینگے اور نوجوانوں کو نوکریوں کی بجائے اب اپنا کاروبار شروع کرنے میں مدد ملے گی۔