لاہور(لاہورنامہ)صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالرسول نے کہاہے کہ پاکستان سے غداری کرنے والو ں کا انجام بھیانک ہے،بر سر اقتدار جماعت اور اس کے حما یتی اور اپوز یشن جماعتیں صر ف گلشر ے اڑانے میں مصرو ف ہیں،پاکستان کی عوام تمام سیا سی جماعتو ں سے متنفر اور بد ظن ہو چکی ہے۔
ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے جامع انوارالاسلام جی ٹی رو ڈکو ٹ شہباب دین شاہدرہ کے زیراہتمام پر چم کشا ئی تقر یب سے خطا ب کر تے ہوئے کیااس مو قع پرمو لانا عبدالمرتضی خان فردو سی،علامہ شیرمحمد مجتبا ئی، علامہ قاری سلامت علی چشتی،،محمد سرور فریدی،عبدالنبی قادری سمیت سنی تحریک کے دیگر رہنما بھی موجو د تھے۔
انہوں نے کہاکہ آ ج مقرو ض پاکستان جس سطح پر کھڑا ہے یہ سیا سی جماعتوں کے پا س مو ثر منشور اور قا بل عمل دستور نہ ہو نے کی سزا ہے۔پو نی صدی گزر گئی مگر کو ئی بھی سیا سی نظام پاکستان کومشکلا ت سے نہ نکا ل سکا،جمہو ر یت اورآ مر یت نے اپنے اپنے ادوار میں عوام کا خون چو سنے کے علاوہ کو ئی خدما ت سرانجام نہیں دی۔
سیا سی جماعتو ں کا منشور ایسا ہے جس کے باعث سیا ستدان امیر سے امیر تر اورغر یب سے غریب تر ہو تا چلا جا ہے، پاکستان کومشکلا ت سے نکا لنے کیلئے حکومت ا ور اپوز یشن دو نو ں سر جھکا ئی دو نو ں کارویہ کا مذا ق اڑانے کے متراد ف ہے۔ ملک کو تر قی کی راہ پر گامز ن کرنے کیلئے سیا ستدانو ں کواپنی صفو ں میں چھپے غداروں کا صفا یا کرنا ہو گا۔