لاہور(لاہورنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے آج گورنر ہاؤس میں اسد کھوکھر کے صوبائی وزارت کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی –
گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے اسد کھوکھر سے حلف لیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ صوبائی وزیر اسد کھوکھر اپنے فرائض محنت اور پارٹی پالیسی کے مطابق سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اسد کھوکھراپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں گے۔