لاہور (لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے کہاہے کہ آج ہم اقلیتی برادریوں سے تعلق رکھنے والے اپنے پاکستانیوں کی شاندار کاوشوں پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی خوشیوں میں شامل ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شہبازشریف نے کہاکہ پاکستان میں اقلیتوں نے ملک کی معاشی اور سماجی بہتری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اجتماعیت کے حامل پاکستان میں سب اس سے محبت کرتے ہیں اور اسے اپنا سمجھتے ہیں۔