اسٹیٹ بینک

مسلسل 14ویں ماہ بھی ترسیلات زر 2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا ریکارڈ برقرار، اسٹیٹ بینک

لاہور(لاہورنامہ) جولائی2021میں ترسیلات زر کی وصولی 2 ارب ڈالر سے زائد رہنے کا ریکارڈ برقرار رہا ، جولائی میں آنے والی ترسیلات زرکی دوسری بلندترین سطح ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ترسیلات زرکی وصولی 2ارب ڈالرسے زائد14ویں ماہ بھی برقراررہی،جولائی میں آنے والی ترسیلات زرکی دوسری بلندترین سطح ہے۔،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نموکے لحاظ سے ترسیلات زرگزشتہ ماہ کے مقابلے0.7 فیصدبڑھیں، گزشتہ سال اسی ماہ کے مقابلے میں ترسیلات زر 2.1 فیصدکم ہوئیں،مسلسل بہتری کے اسباب میں باضابطہ طریقوں کیاستعمال کی ترغیب دینا ہے۔

جولائی 2021 کے دوران زیادہ تر ترسیلات ِزرسعودی عرب سے 641 ملین ڈالر آئیں ، متحدہ عرب امارات سے 531ملین ڈالر، برطانیہ سے 393 ملین ڈالراور امریکہ سے 312 ملین ڈالر سے آئے۔