فرخ حبیب

پانچویں توسیعی منصوبہ، تربیلا سے بجلی پیداوار میں 1530 میگاواٹ اضافہ ہوگا، فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہاہے کہ پانچویں توسیعی منصوبے سے تربیلا سے بجلی پیداوار میں 1530 میگاواٹ اضافہ ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے بتایا کہ تربیلا ڈیم توسیعی منصوبہ 807ملین ڈالر کی لاگت سے 2024 میں مکمل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں کی تکمیل میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں،دیامر بھاشا، دہاسو ہائیڈور پاور، مہمند ڈیم سندھ بیراج ، کچی کینال پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔

فرخ حبیب نے بتایا کہ سندھ بیراج، کے فور واٹر سپلائی پراجیکٹ، کرم تنگی ڈیم اور نئی گنج ڈیم پراجیکٹ پر بھی کام جاری ہے،آبی ذخائر کے 10منصوبے مکمل ہونے سے ایک کروڑ 28لاکھ 90ایکٹر فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 10منصوبے مکمل ہونے سے سستی بجلی کی پیداوار میں 9043میگا واٹ اضافہ ہوگا اور 35ہزار سے زائد ملازمتیں پیدا ہوں گی۔