اسد عمر

ملک بھر میں کورونا کی 4 کروڑ خوراکیں لگا دیں گئیں، 9 اور 10 محرم مراکز بند، اسد عمر

اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسداد کورونا ویکسین کی اب تک 4 کروڑ خوراکیں لگا دی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے بتایا کہ 4 کروڑ میں سے آخری کروڑ ویکسین کی خوراکیں صرف 9 دن کے اندر لگائی گئی ہیں۔

اسد عمر نے کہا کہ پاکستان کو محفوظ بنائیں، آئیں ویکسین لگوائیں۔واضح رہے کہ محکمہ ضلعی صحت اسلام آباد کے مطابق اسلام آباد کے ویکسی نیشن مراکز 14 اگست کو کھلے رہیں گے،تاہم 9 اور 10 محرم کو تمام ویکسی نیشن مراکز بند ہوں گے۔