جشن آزادی

جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب کا اہتمام

لاہور (لاہورنامہ) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیر اہتمام کینال ویو پی ٹی آئی سیکرٹریٹ میں 14 اگست جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کی مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا،

پارلیمانی لیڈر سینیٹ صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ 4 سو پاؤنڈ کا وزنی کیک کاٹا اور ملک وقوم کی سلامتی اور خو شحالی کے لیے خصوصی دعاکروائی گئی۔

پارلیمانی لیڈر سینیٹ ا عجاز احمد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 75ویں جشن آزادی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،آج کے روز اللہ تعالی نے ہمیں آزادی کی نعمت سے نوازا اس کی ہمیں قدر کرنی چائیے، پاکستان دو قومی نظریے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے.

وزیراعظم اس ملک کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہیں، آزادی بہت بڑی نعمت ہے، حصول پاکستان کے موقع پر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے عظیم شہدااور غازیوں کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان کی بنیادوں میں لاکھوں شہداء کا خون شامل ہے،

قیام پاکستان کے وقت برصغیر میں دنیا کی سب سے بڑی ہجرت کی، 14 اگست کو پاکستانی قوم اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ پاک وطن دفاع کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،پاکستان ایک جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہواہے اس کی ہمیں اپنی جانوں سے زیادہ حفاظت کرنی ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہمارے بزرگوں نے بے پناہ قربانیاں دیں،

لاکھوں مردوخواتین نے آزادی حاصل کرنے کے لئے آگ اور خون کے دریا عبور کئے،آزادی کے حصول کے لئے ہجرت کے وقت لاکھوں مسلمانوں جام شہادت نوش کیا،برصغیر کے مسلمانوں نے قائداعظم محمد علی جناح کی قیادت میں انگریز سامراج کو شکست دے کر علیحدہ وطن حاصل کیا،

پاکستانی قوم کو آج پھر 1947 ء والے جذبے اور متحدہ ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ،،ملک امانت علی، ناصر سلمان، ممبر کشمیر قانو ن ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان،ایم این ایز ثوبیہ کمال خان، شینلاروتھ، روبینہ شاہین،عائشہ خالد، میاں اکر م عثمان، مہرواجد عظیم، میاں جاوید علی، میجر ر ظفر اللہ چٹھہ، میاں وحید، ملک وقار، حاجی فیاض، ڈاکٹر مصباح ظفر، زریں رحمان، چوہدری عمران سلیمی، حاجی فیاض،ملک عامر کھوکھر، نادراعمر، غزالہ رفیق، روہینہ خان،اسلم جٹ،رانا محمد الحسن سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت۔