اسلام آباد (لاہورنامہ)ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاہے کہ کابل کی صورتحال کو مسلسل دیکھ رہے ہیں، سفارتخانہ بند کر نے کا فیصلہ نہیں ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ کابل کی صورتحال کو مسلسل دیکھ رہے ہیں ،ابھی کابل میں پاکستانی سفارتخانہ بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا،پاکستانی سفارتخانہ کابل میں فعال ہے۔
زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ افغانستان میں موجود پاکستانی شہریوں کی امداد کی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ افغانستان کی صورتحال تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کا ہمیشہ موقف رہا کہ افغانستان میں امن ہو ،پاکستان ہمیشہ سے چاہتا ہے کہ سلامتی کی صورتحال مزید خراب نہ ہو۔ ترجمان نے کہاکہ پاکستان کی کوشش ہے کہ پاکستانی سفارت خانہ بند نہ ہو۔