اسلام آباد(لاہورنامہ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی ناکامی کے بعد ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ کا تماشہ شروع ہو گیا ہے ،تین سال ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ کر سکے.
تین سال سیاسی مخالفین کے خلاف جھوٹے کاغذ لہرا لیتا کے میڈیا ٹرائیل اور ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی ،شہبازشریف کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات الگ الگ عدالتوں میں چلائے جارہے ہیں ۔
انہوں نے کہا عمران صاحب شہبازشریف کے خلاف مقدمات میں اثرانداز ہونے کی ہر کوشش کر رہے ہیں،حکومت چیف جسٹس سے ان کے اختیار پر سوال کررہی ہے، عمران صاحب بھول گئے کہ عدلیہ کا کردار انتظامیہ سے الگ ہے ،تین سال گزرگئے، ایک الزام ثابت ہوا، نہ کسی کیس میں ثبوت آسکا، لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ کا بے شرم سیاسی انتقام جاری ہے ۔
انہوں نے کہا قوم مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بدحالی کی آگ میں اور عمران صاحب سیاسی حسد میں جل رہے ہیں ،عمران صاحب آٹا چینی دوائی توسستی قیمت پر عوام کو فراہم کرنہ سکے، ہر صبح کا آغاز اور ہر شام کا اختتام ایک نئے جھوٹ پر کرتے ہیں ،
شہبازشریف کے خلاف نت نئے مقدمات اور نوٹس عمران صاحب کے خوف کی علامت ہیں ، عدالت ثبوت مانگتی ہے تو نیب اور ایف آئی اے نیازی گٹھ جوڑ بھاگ جاتے ہیں،خود عدالتوں سے مفرور اور شہباز شریف سے جعلی الزمات لگانے پہ معافی مانگ رہے ہیں ،
تین سال سیاسی مخالفین کے خلاف میڈیا ٹرائیل اور اب ہر روز اپنی چوری چھپانے کے لئے میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا انتظام کر رہے ہیں۔