اسلام آباد (لاہورنامہ)قائم مقام صدر صادق سنجرانی اور وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کی کشمیر ہائوس اسلام آباد میں ملاقات۔قائم مقام صدر صادق سنجرانی کی وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباددی۔
ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر میں سیاحت، انڈسٹری سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام صدرصادق سنجرانی کا وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو ہر طرح کا تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی اور حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ سیاحت ،ہائیڈرل سمیت دیگر تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔
اس موقع پر وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو ووٹ دیا اور عمران خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر میں تعمیر وترقی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر میں تعمیر و ترقی کا آغاز کریں گے ۔
قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے کہا کہ ایل او سی کے علاقے سے قیوم نیازی کے وزیراعظم بننے پر خوشی ہوئی ۔امید ہے آپ آزاد کشمیر کے بہترین وزیراعظم ثابت ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے لوگوں کی بہت قربانیاں ہیں۔ ایل او سی پر بسنے والوں کے لیے تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔