ابوظہبی(لاہورنامہ) متحدہ عرب امارات اتھارٹی نے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ سے متعلق نیا ہدایت نامہ جاری کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق یو اے ای اتھارٹی کی جانب سے نیا ہدایت نامہ پاکستان، بھارت، نیپال، نائیجیریا، سری لنکا کے شہریوں کے لیے جاری کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں کو یو اے ای آمد سے قبل ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہوگا، 17 اگست سے یو اے ای آنے والے مسافروں کو ٹیسٹ کرانا ہوگا۔نئے ہدایت نامے میں ٹیسٹ کی ٹائمنگ 4 سے بڑھا کر 6 گھنٹے کردی گئی ہے،
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئر لائنز نئی ہدایت پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں داخلے کیلئے ریپڈپی سی آر کی لازمی شرط پر سول ایوی ایشن نے ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کرا دیا ہے۔