ڈاکٹریاسمین راشد

پنجاب میں صحت کے تمام ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے، ڈاکٹریاسمین راشد

لاہور (لاہورنامہ)وزیر صحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدکی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس منعقد ہوا.

جس میں سیکرٹری صحت محمد عامرجان،ایڈیشنل سیکرٹری ڈویلپمنٹ ڈاکٹرآصف طفیل،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن عامرحسین غازی،چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی،پروفیسرجاویدچوہدری ودیگرافسران نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے اجلاس کے دوران انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن راولپنڈی، ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ ٹیچنگ ہسپتال کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی،ڈی ایچ کیوساہیوال ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی،

مدراینڈچائلڈ بلاک گنگارام ہسپتال لاہور کی تعمیر، ڈینٹل کالج جوبلی ٹاؤن لاہور، نشتر ٹو ملتان،شیخ زید ٹیچنگ ہسپتال 2 رحیم یارخان اورڈی جی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی تعمیر پرجاری پیش رفت کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل سیکرٹری ڈاکٹرآصف طفیل اور چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی نے وزیر صحت کو ترقیاتی منصوبوں پر جاری پیش رفت بارے بریفنگ دی۔