سانحہ ماڈل ٹاؤن

سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیش رفت، سیکنڈ جے آئی ٹی نے 62 پولیس افسران و اہلکاروں کو آج طلب کر لیا

لاہور :سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں پیش رفت، سیکنڈ جے آئی ٹی نے 62 پولیس افسران و اہلکاروں کو آج طلب کر لیا۔ جے آئی ٹی کے رکن ڈی ایس پی محمد اقبال شاہ کے رو برو بیان ریکارڈ، تفتیش کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے 62 پولیس افسران و اہلکاروں کوباغبانپورہ چائلڈ بیورو آفس طلب کر لیا، اے ایس پی اقبال خان، انسپکٹر محمد شعیب، آصف عطا، احسان اشرف، میاں یونس، عامر سلیم، بشیر نیازی اور انسپکٹر شاہ نواز سمیت دیگر بیان ریکارڈ کرائیں گے، ہیڈ کانسٹبلز اور کانسٹبلز میں محمد نواز، اخلاق، حسن علی، غلام علی، عامر حسن، محمد عرفان، غلام عباس، بشیر احمد، حنیف، راشد، افضل، ندیم اعظم اور دیگر کو بلایا گیا جہاں ان تمام افسران و اہلکاروں کاسانحہ ماڈل ٹاؤ ن کے حوالے سے بیان ریکارڈ کرلیاگیا ۔