کراچی (لاہورنامہ) اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ انہیں بیٹے سے زیادہ بیوی عزیز ہیں اور یہ کہ ان کا بیٹا ان کی بیگم کی طرح ہی پیارا اور خوبصورت ہے۔
حال ہی میں انسٹاگرام پر مداحوں کے سوالوں پر یاسر حسین نے نہ صرف نجی زندگی سے متعلق جوابات دیئے بلکہ شوبز کے حوالے سے بھی پوچھی گئی باتوں پر وضاحت دی۔یاسر حسین سے ایک مداح نے فرمائش کی کہ وہ بیٹے کی تصویر کیوں شیئر نہیں کرتے جس پر انہوں نے کہا کہ جب بچے کی والدہ چاہیں گی تب شیئر کریں گے۔
اداکار نے بتایا کہ ان دنوں اقراء عزیز کی سب سے اچھی مصروفیت بچے کے پیمپر تبدیل کرنا ہے، جب کہ انہیں ابھی تک ایسا کام کرنے کا کم ہی موقع ملا ہے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ ان دنوں کورونا کی وجہ سے بیوی اور بیٹے سے الگ ہیں مگر ان کا دل دونوں سے ملنے کیلئے تڑپ رہا ہے۔یاسر حسین نے بیٹے کا نام کبیر رکھنے پر تنقید کرنے والے مداح کو کرارا جواب دیتے ہوئے ان پر واضح کیا کہ مذکورہ نام ہندو نہیں بلکہ مسلم ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے انڈسٹری میں وجاہت رئوف کو اپنا سب سے بہترین دوست قرار دیا، تاہم ساتھ ہی دوسرے سوال پر کہا کہ شوبز کی دنیا دوستی کیلئے اچھی جگہ نہیں ہے۔