اسلام آباد (لاہورنامہ)آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن نے کہاہے کہ سی این جی سیکٹر کو مکمل بند ہونے سے بچایا جائے ۔
انہوں نے کہاکہ پی ایل ایل اور پی ایس او اسپاٹ ریٹ سے تقریبا 20 فیصد زیادہ مہنگی ایل این جی خریدنے جا رہے ہیں ،اگر گورنمنٹ نے اسکی منظوری دیدی تو خدشہ ہے کہ ایل این جی پٹرول سے تقریبا 25 فیصد تک مہنگی ہو جائے گی ،
تاریخ کی مہنگی ترین خریداری کی وجہ صرف اور صرف پی ایل ایل اور پی ایس او کی غلط مینجمنٹ اور بد انتظامی ہے،سی این جی سیکٹر پٹرول سے زیادہ مہنگی گیس نہیں بیچ سکتا،سی این جی سیکٹر کے علاوہ باقی تمام سیکٹرز سبسڈائزڈ ریٹ پر گیس لے رہے ہیں ،
سرکاری اداروں کی غلط منصوبہ بندی کی وجہ سے 450 ارب روپے کی سرمایہ کاری ڈوبنے کا خطرہ ہے،حکومت اس صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لے