لاہور(لاہورنامہ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ چوہان صاحب عثمان بزدار نے تین سالوں میں کونسا قلعہ فتح کیا ہے جو تشہیر کررہے ہیں؟
کاش آپ لاہور جیسے خوبصورت شہر کو کچرے کا ڈھیر بنانے کی وجہ بتاتے،کاش فیاض چوہان لاہور میں جدید و لگژری ٹرانسپورٹ ختم کرکے چنگ چی اور مزدے چلانے کی خوبیاں قوم کو بتاتے۔ انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کی تین سالہ ٹوٹل کارکردگی اندھے،گونگے اور بہرے بن کر اپنی نوکری کرنا ہے،چوہان صاحب کیا یہ 21یونیورسٹیاں خلا میں بنی ہیں؟
سلطنت عمرانیہ کی کارکردگی صرف جھوٹ،جھوٹ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔عمران خان نے تین سال نوازشریف کے منصوبوں اور عثمان بزدار نے شہازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگاتے گزار دیے،آپ لوگ اگلے دو سال بھی مسلم لیگ(ن)کے منصوبوں پر اپنی تختیاں لگاتے ہی گزاریں گے۔انشا اللہ جلد عثمان بزدار کی تین سالہ کارکردگی کا پوسٹماٹم کرئیں گے۔قوم کے سامنے عثمان بزدار اور انکے وزیروں اور مشیروں کے تاریخی ڈاکے سامنے لائیں گے۔