لاہور(لاہورنامہ)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ہمارا ہر قدم ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی جانب اٹھ رہا ہے،
تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے یورپی یونین، پاکستان فرینڈشپ فیڈریشن کے وفد نے یورپ کے چیئرمین پرویز اقبال لوسرکی سربراہی میں ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں، اوورسیز پاکستانیوں نے ہمیشہ وطن کی آواز پر لبیک کہا ہے،
ہم معیشت کی مضبوطی کیلئے اوورسیز پاکستانیوں کی خدمات فراموش نہیں کرسکتے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانی کمیشن کو ایک فعال ادارہ بنایاہے، دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کے مسائل حل کرنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور ہمارا فرض بھی ہے،
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ حکومت پنجاب بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق اور املاک کا تحفظ ہر قیمت پر یقینی بنا رہی ہے، ہمارا ہر قدم ترقی یافتہ اور خوشحال پاکستان کی جانب اٹھ رہا ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اس سفر کی جانب گامزن ہے .
جس کا خواب قائد اوراقبال نے دیکھا تھا،انھوں نے کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلم کھلا دھجیاں اڑا رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے ہر فورم پر کشمیر کامقدمہ جرات مندانہ انداز سے پیش کیاہے، کشمیری عوام کی جہدوجد میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں او رکھڑے رہیں گے، کشمیر تقسیم ہند کانامکمل ایجنڈا ہے،ان کا کہنا ہے کہ بھارت ظلم و جبر سے زیادہ دیر تک کشمیر پر اپنا قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا، مودی سرکارکے ظلم کی شب ختم ہونے کے قریب ہے۔