تحریک انصاف کی حکومت غریب کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے، شہباز گل

فیصل آباد(لاہورنامہ)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے،

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ ہم نے ترقیاتی کاموں پر توجہ مرکوز رکھنی ہے جبکہ ہم نے 3سال میں بہترین کام کیے اور آگے بھی جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے غریب لوگوں کا سوچا اور ان کے لیے کام کیا لیکن نواز شریف خاندان سمیت ملک سے باہر ہیں اور سابق صدر آصف علی زرداری بھی خاندان سمیت دبئی میں ہوتے ہیں،

شہباز گل
تحریک انصاف کی حکومت غریب کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے، شہباز گل

شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری نے کتنے بیرون ملک دورے کیے ؟ لیکن ریاست مدینہ کی بات کرنے پر وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا،انہوں نے کہا کہ ہم نے روزگار فراہم کیا اور آپ لوگوں نے چھینا، اسی طرح حکومت نے کوئی بھوکا نہ سوئے پروگرام شروع کیا جبکہ عمران خان نے غریب کو سونے کے لیے چھت فراہم کی،

معاون خصوصی نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 134غیرملکی دورے کیے اور ان دوروں پر کروڑوں روپے لگائے، نواز شریف نے 23غیرملکی دورے کیے،معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف کا سارا خاندان لندن اور آصف زرداری کا دبئی میں ہے لیکن حکومت غریب عوام کے مسائل حل کرنے پر توجہ دے رہی ہے۔