اسلام آباد : نجی شعبہ میں کام کرنے والے پاکستان کے بڑے حبیب بینک لمیٹڈ (ایچ بی ایل) نے موبائل ایپ کے ذریعے ایک ارب روپے سے زائد کے ذاتی قرضے جاری کئے ہیں۔
حبیب بینک ملک کاپہلا بینک ہے جو موبائل ایپ کے ذریعے صارفین کو پرسنل لونز کی سہولت فراہم کر رہا ہے۔ ایچ بی ایل گلوبل کنزیومر بینکنگ کے سربراہ عامر قریشی نے کہا ہے کہ بینک کی جانب سے صارفین کو ذاتی قرضہ کی آسان اور تیز تر سہولت کی فراہمی کے لئے موبائل ایپ کا آغاز تقریباً 5 ماہ قبل کیا گیا تھ اور اس دوران بینک نے ایک ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ آن لائن سہولت سے صارفین اپنے موبائل فون کے ذریعے پانچ لاکھ روپے تک کے ذاتی قرضہ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ابتدائی طور پر یہ سہولت مخصوص صارفین کے لئے جس کو توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ موبائل ایپ سے قرضہ کی فراہمی اور منظوری کاعمل چند گھنٹوں میں مکمل کر لیا جاتا ہے۔