مسرت جمشید چیمہ

باشعور عوام سیاسی بیروزگاروں کی خواہش پر کبھی سڑکوں پرنہیں آئینگے، مسرت جمشید چیمہ

لاہور( لاہورنامہ) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ سیاسی بیروزگار سن لیں باشعور عوام کرپشن کا انقلاب برپا کرنے کیلئے کبھی سڑکوں پرنہیں آئیں گے ،

کراچی میں جلسے کے انعقاد کا مقصد پیپلز پارٹی پر دبائو بڑھانا تھا تاکہ وہ دوبارہ اتحاد میں واپسی کے بارے میں سوچے ،افغانستان اور خطے کی صورتحال میں پاکستان کاقابل ستائش کردار بھی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کورونا کی چوتھی لہر میں شدت دیکھی جارہی ہے لیکن اپوزیشن اپنے ذاتی مفادات کے لئے عوام کو اپنی سیاست کا ایندھن بنانے سے بھی گریز نہیں کر رہی ۔ پی ڈی ایم کے جلسے میں لوگوں کی جتنی تعداد نے شرکت کی اس پر ان کے اپنے رہنما بھی شرمند ہ ہیں اور ایک دوسرے کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہاکہ لگتا ہے اپوزیشن نے اپنی ناکامیوں سے سبق نہیں سیکھا ، پی ڈی ایم میں اس وقت اصل فائدہ مولانا فضل الرحمان حاصل کر رہے ہیں جوہر جماعت سے بڑا اجتماع اکٹھا کرنے کے نام پر وصولی کررہے ہیں ۔