فرخ حبیب

پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں، فرخ حبیب

اسلام آباد (لاہورنامہ)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے پاکستان کی برآمدات کو بڑھانے کے اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر مملکت نے بتایاکہ جولائی 2021 میں 19.7 فیصد اضافہ کیساتھ ایکسپورٹس 2.3 بلین ڈالرز ریکارڈ کی گئی ہیں،برآمدات میں اضافہ پاکستان میں ذر مبادلہ میں بھی اضافہ کا باعث بنتا ہے۔