ریاض: خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مقامی افراد کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے کے لئے 16سکیموں کی منظوری دے دی۔ سعودی نشریاری ادارے کے مطابق شاہی فرمان کے تحت 10 سرکاری ا دارے مختلف شعبوں میں تارکین کے غیرقانونی کاروبار کے خاتمے اور سعودیوں کو کاروبار کے مواقع فراہم کرنے کی مہم انجام دیں گے۔
تجارت و سرمایہ کاری ، داخلہ ، محنت و سماجی بہبود ، بلدیاتی و دیہی امور کے وزارتیں ، پبلک انویسٹمنٹ اتھارٹی (ساجیا) ، چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کا نگراں محکمہ ، سعودی عربین مانیٹری اتھارٹی (ساما) ، محکمہ زکوٰة و آمدنی، سماجی فروغ بینک اور تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت کا اعلیٰ ادارہ سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار کے خاتمے میں موثر کردار ادا کریں گے۔ مبینہ 10 اسکیموں کا بنیادی مقصد ہر شعبے میں سعودیوں کے نام سے غیرملکیوں کے کاروبار سے ملکی معیشت کو پیدا ہونے و الے مسائل حل کرنا ، ترسیل زر کے امور کو منظم کرنا، نجی اداروں میں شرح نمو کو بہتر بنانا ، سعودیوں کے لئے پرکشش ملازمتیں پیدا کرنا اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
Load/Hide Comments