لاہور (لاہورنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی بانی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہ ہے کہ کپتان اورپی ٹی آئی کواعتماد کا ووٹ دینے پر عوام کا شکریہ،کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات میں پی ٹی آئی نے واضح کامیا بی سے اپوز یشن کی سیا ست ختم کردی،
شکست پر ماتم کرنے والی( ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کی قسمت میں مستقل رونا دھونا لکھا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مادروطن کے سنجیدہ عوا م نے پی ٹی آئی کے منشورکوپسنداور عمران خان کی قیادت پراظہاراعتماد کرتے ہوئے روشن پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرکرنے کیلئے ”بلے”کے نشان پرمہرثبت کی ۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدارکوایک چیلنج سمجھ کرقبول کیا، اب ان کاایک ایک پل ملک وقوم کی تعمیروترقی اورفلاح وبہبود کیلئے وقف ہے،انہیں اپنے جوہر منوانے کیلئے مناسب وقت دیا جائے ۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان کے غیورعوام سرکس کے شیروں ، زرداریوںاورحواریوں کوخبردارکرتچکے ہیں وہ سیاست کی آڑ میں ریاست اور جمہوریت کیخلاف سازش اورشرارت نہ کریں۔