حناپرویز بٹ

وزیر خزانہ کل مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو اور آج کورونا کوکہہ رہے ہیں، حناپرویز بٹ

لاہور(لاہورنامہ)مسلم لیگ(ن) کی رکن پنجاب اسمبلی حناپرویز بٹ نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ کل مہنگائی کا ذمہ دار حکومت کو آج وزیر بننے کے بعد کورونا کوکہہ رہے ہیں۔شوکت ترین عمران خان کے نمک حلال بن گئے ہیں۔پوری مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان اور ان کی معاشی ٹیم کو قراردے رہے ہیں۔وہ دن دور نہیں جب شوکت ترین بھی اپنی ناکامی کا ملبہ نوازشریف پر ڈالیں گے۔عمران خان سب سے بڑا جھوٹا شخص ہے اس کے وزیر جھوٹ میں اپنے وزیراعظم سے بھی آگے بڑھنے کی کوششوں میں لگے رہتے ہیں۔عمران خان یاد رکھیں جھوٹ سے غریب کا پیٹ نہیں بھر سکتا۔اور نہ غریب کے بچوں کی سکول فیس ادا ہو سکتی ہے۔انہوں نے مزید کہا پاکستان آض حقیقی معنوں میں مشکل ترین دور سے گزرہا ہے ۔موجودہ حالات میں سب سے زیادہ عام آدمی متاثر ہورہا ہے۔جس کی مہینے کی آمدن بیس ہزار ہو اس کو پندرہ ہزار بل آرہا ہے ۔پاکستان کے وزیراعظم کا دو لاکھ میں گزارا نہیں ہوتا لیکن غریب آدمی کا پانچ ہزار میں گھر کیسے چلے سکتا ہے ؟عمران خان،شوکت ترین یا ان کے دیگر حواری وہ طریقہ کار بتادیں ۔